نواز شریف کا حسین نواز کو لکھا گیا خط کیپٹن (ر) صفدر نے راستے میں ہی غائب کردیا، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی جانب سے اپنے صاحبزادے حسین نواز کو لکھا جانے والا خط ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے 5 روز گزر جانے کے باوجود نہیں پہنچایا۔
نجی ٹی وی سماءنے شریف خاندان کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنے صاحبزادے حسین نواز کو پارٹی معاملات اور آزادی مارچ کے حوالے سے خط لکھا تھا۔ کیپٹن صفدر نے 11 اکتوبر کو حسین نواز کو خط بھیجنے کا بیان دیا لیکن 5 روز گزرنے کے باوجود حسین نواز کو خط نہیں ملا۔
فیملی ذرائع نے بتایا کہ خط موصول نہ ہونے کے باعث حسین نواز نے کیپٹن صفدر سے خط سے متعلق پوچھ لیا اور کہا کہ ان کے والد صاحب نے آزادی مارچ کے حوالے سے کون سا خط لکھا ہے اور مجھے مولانا فضل الرحمان سے کب رابطہ کرنا ہے؟۔ حسین نواز کے اس سوال پر کیپٹن (ر) صفدر ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگ گئے۔