رواں سال کے دوران بلوچستان میں کتنے ہزار افراد کو آوارہ کتوں نے نوچ کھایا؟تعداد جان کر آپ کے رونگٹھے کھڑے ہو جائیں گے

رواں سال کے دوران بلوچستان میں کتنے ہزار افراد کو آوارہ کتوں نے نوچ ...
رواں سال کے دوران بلوچستان میں کتنے ہزار افراد کو آوارہ کتوں نے نوچ کھایا؟تعداد جان کر آپ کے رونگٹھے کھڑے ہو جائیں گے

  



کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ ایک سال کے دوران 19 ہزار سے زائد مریضوں کو سول ہسپتال کوئٹہ لایا گیا ،ایک سال کے دوران بلوچستان بھر سے 19 ہزار سے زائد مریضوں کو سول ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سب سے زیادہ افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

محکمہ بلدیات نے کافی عرصے سے کتا مار مہم نہیں چلائی جس کی وجہ فنڈز کی کمی بتائی جاتی ہے۔ ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ویکسین پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ واقعات کی روک تھام کے لئے کتا مار مہم ضروری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رات کے اوقات میں تو روڈ پر چلنا محال ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں کتے کی کاٹنے کی ویکسین سرے سے موجود ہی نہیں،اگر صورتحال پر قابو نہیں پایا گیا تو مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس سے اموات کا خدشہ بھی ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ