صحت مندخوراک ہی صحت مندمعاشرہ کی ضمانت ہوتی ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد

صحت مندخوراک ہی صحت مندمعاشرہ کی ضمانت ہوتی ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد
صحت مندخوراک ہی صحت مندمعاشرہ کی ضمانت ہوتی ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہےکہصحت مندخوراک ہی صحت مندمعاشرہ کی ضمانت ہوتی ہے،محکمہ صحت پنجاب بچوں میں غذائیت کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجابی اوپن کمپلیکس میں خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی وصوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان ودیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے خوبصورت تقریب کے انعقادپروزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری اورڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کیپٹن(ر) محمدعثمان کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نےکہاکہ کھانے کوکبھی ضائع نہیں کرناچاہیے، پنجاب فوڈاتھارٹی صوبہ بھرمیں عوام تک معیاری کھاناپہنچانے میں کلیدی کرداراداکررہی ہے، پنجاب فوڈاتھارٹی عوام کیلئے بہترین خدمات جاری رکھے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ صحت مندخوراک ہی صحت مندمعاشرہ کی ضمانت ہوتی ہے،محکمہ صحت پنجاب بچوں میں غذائیت کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور