کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ انڈسٹریل کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور بارودی مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کی جاری ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ڈبل روڈ بم دھماکے میں آر آر جی کا ایک اہلکار شہید جب کہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے متعدد زخمی اب بھی سول ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ