کیا لانگ مارچ روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنا چاہیے؟

کیا لانگ مارچ روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنا چاہیے؟
کیا لانگ مارچ روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنا چاہیے؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) روشن پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ سروے میں اکثر پاکستانیوں نے مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کی مخالفت کی ہے۔

روشن پاکستان کے 9 سے 13 اکتوبر کے دوران کرائے گئے سروے میں 4319 پاکستانیوں نے شرکت کی۔ سروے کے شرکا سے سوال پوچھا گیا کہ ’ کیا حکومت کو جے یو آئی ایف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنا چاہیے؟‘

اس سوال کے جواب میں 35 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کیا جانا چاہیے جبکہ 53 فیصد لوگوں نے طاقت کے استعمال کی مخالفت کی۔ لانگ مارچ روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنے کے حوالے سے 12 فیصد لوگوں نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

سروے میں شریک حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے لوگوں 65 فیصد لوگوں نے طاقت کے استعمال کی حمایت کی جبکہ 26 فیصد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ روکنے کیلئے طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے 14 فیصد لوگوں نے طاقت کے استعمال کی حمایت جبکہ 73 فیصد نے مخالفت کی۔ پیپلز پارٹی کے 11 فیصد کارکنوں نے طاقت کے استعمال کی حمایت اور 78 فیصد نے مخالفت کی۔

مزید : قومی /سیاست