وزیر اعظم کے زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس،ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ بارے تبادلہ خیال

وزیر اعظم کے زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس،ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال اور عوام ...
وزیر اعظم کے زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس،ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ بارے تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

سرکارٰی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر شفقت محمود، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال اورعوام کے جان ومال کےتحفظ کےحوالے سےگفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کو آنے والے دنوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سربراہان کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید :

قومی -