’ مرغی کا افتتاح پوری کائنات میں مرغے کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا‘ عامر لیاقت حسین کی ٹی وی پروگرام میں دلیل

’ مرغی کا افتتاح پوری کائنات میں مرغے کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا‘ عامر لیاقت ...
’ مرغی کا افتتاح پوری کائنات میں مرغے کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا‘ عامر لیاقت حسین کی ٹی وی پروگرام میں دلیل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہاہے کہ مرغیوں کا افتتاح پوری کائنات میں سوائے مرغے کے اور کوئی نہیں کرسکتا، میں جتنی مرضی کوشش کرلوں انڈے نہیں دے سکتا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے جب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے الزام لگایا کہ عمران خان نے سوائے مرغیوں کے افتتاح کے کچھ نہیں کیا توجواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حکومت پر مرغیوں کاافتتاح کرنے کاالزام لگایا جاتا ہے لیکن مرغیوں کا افتتاح پوری کائنات میں سوائے مرغے کے اور کوئی نہیں کرسکتا، میں جتنی مرضی کوشش کرلوں انڈے نہیں دے سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ لوگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں لیکن مولانا فضل الرحمان خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لوگوں کوڈرایا دھمکایا جارہا ہے ، ہمارے لوگوں سے رابطے نہ کئے جائیں اور فوج غیر جانبدار رہے ۔

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمن کوجانتا ہوں ، میں نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ پانچ حج کئے ، اگر مجھے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بھیجا جاتا تو میں معاملات کوسلجھانے کی کوشش کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ آپا نثار فاطمہ کے بیٹے سے پنجاب بچاﺅ تحریک کی امیدنہیں تھی ، یہ عصبیت کو فروغ دے رہے ہیں ، ان کو پاکستان کی بات کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی مچھر شہباز شریف کے دور میں آیا تھا اور ہم تو ڈینگی کے انڈوں کوبھگت رہے ہیں۔

مزید : قومی