لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس گیارہ 2 پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،پولنگ کل صبح 8بجے شروع ہوگی
لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس گیارہ 2 پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں پولنگ کل (جمعرات)صبح 8 بجے سے بنا کسی توقف کے شام 5 بجے تک ہوگی پیپلزپارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے امیدواروں میں کڑا مقابلا متوقع ہے، کل ہونے والی پولنگ کیلئے لاڑکانہ الیکشن کمیشن آفس سے بیلٹ باکسز، پیپرز سمیت دیگر سامان اور عملے کو رینجرز کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنز پر پہنچایا گیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ پی ایس 11 پر 138 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 20 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس، 50 حساس اور 68 کو نارمل قرار دیا گیا ہے، تمام انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ضمنی انتخابات کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، تمام پولنگ سٹیشنز پر اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعنات ہونگے جبکہ رینجرز اور پولیس بھی موجود ہوگی، پی ایس 11 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 152614 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 83016 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 69598 ہے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو اور جی ڈی اے کے معظم علی عباسی میں ون ٹو ون کڑا مقابلا متوقع ہے۔