مولانا فضل الرحمان کوگرفتار نہیں کریں گے ، وفاقی وزیر فیصل واڈانے واضح کردیا

مولانا فضل الرحمان کوگرفتار نہیں کریں گے ، وفاقی وزیر فیصل واڈانے واضح کردیا
مولانا فضل الرحمان کوگرفتار نہیں کریں گے ، وفاقی وزیر فیصل واڈانے واضح کردیا

  



 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈانے کہاہے کہ ریاست کے اندر ریاست نہیں بن سکتی، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے یہ پیغام بھی دیا جارہاہے مجھے گرفتار کرلو لیکن ہم ان کو گرفتار نہیں کریں گے۔ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واڈانے کہاکہ ریاست کے اندر ریاست نہیں بن سکتی ، جے یو آئی ف نے احتجاج کرنا ہے تو کرے لیکن اگر یہ کیا جائے کہ ڈنڈے اٹھا کر ان پر خاردار تار لپیٹ کر سلامیاں لی جائیں گی تو پھر ریاست کے اندر ریاست نہیں بننے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے یہ پیغام بھی دیا جارہاہے مجھے گرفتار کرلو لیکن ہم ان کو گرفتار نہیں کریں گے یہ پرامن احتجا ج کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے کزن ہے ، اب ہم کوبھی کوئی کام پڑا تو ہم مولانا فضل الرحمان کوکرائے پر لے لیں گے ۔

مزید : قومی