”15لاکھ کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد آکر حکومت کی چھٹی کروادیں گے “، راشد محمود سومرو نے لکھ کر فیصل واوڈا کے حوالے کردیا

”15لاکھ کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد آکر حکومت کی چھٹی کروادیں گے “، راشد ...
”15لاکھ کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد آکر حکومت کی چھٹی کروادیں گے “، راشد محمود سومرو نے لکھ کر فیصل واوڈا کے حوالے کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی ف کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ ہم 15لاکھ کارکن لیکر اسلام آباد آئیںگے اورحکومت کوچلتا کردیں گے ، انہوں نے یہ بات لکھ کر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے حوالے کردی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“وفاقی وزیر فیصل واوڈ ا سے بحث کرتے ہوئے خالدمحمود سومرو کا کہنا تھا کہ ہم 15لاکھ کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے اور حکومت کی چھٹی کروادیں گے ۔ خالد سومرونے کہا کہ میری اس بات کی ساری قوم گواہ ہے اور انہوں نے کہا یہ بات کاغذپر لکھ کر وفاقی وزیر فیصل واڈا کے حوالے کردیا ۔
راشدمحمود سومرو کا کہنا تھا کہ قوم انڈو ں، کٹو ں سے اب یتیم خانوں کی طرف جارہی ہے ، ہم اس لئے آرہے ہیں کہ قوم کواس سے بچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو روکا جارہاہے کہ آزادی مارچ کیلئے گاڑیاں نہ دی جائیں ، اس لئے ہمارے کارکن اونٹوں اور کشتیوں کے ذریعے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اونٹوں پر قافلے نواب شاہ کوعبور کرچکے ہیں، حکومت کو کوئی ایشو نہیں مل رہا ، اس لئے جے یو آئی ف کے کارکنوں کے ڈنڈوں کوایشو بنایا جارہاہے جو اپنے قائد اور کارکنوں کی حفاظت کے لئے ہیں۔

مزید :

قومی -