انٹر بینک مارکیٹ میں آج پھر ڈالر سستا ہو گیا 

انٹر بینک مارکیٹ میں آج پھر ڈالر سستا ہو گیا 
انٹر بینک مارکیٹ میں آج پھر ڈالر سستا ہو گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر سستاہو گیاہے لیکن دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار ی میں مندی کا رجحان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 162 روپے 55 پیسے پر فروخت ہورہاہے ۔

 دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان ہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 68 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور 102 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 40 ہزار 170 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن پھر مندی شروع ہو گئی اور اب تک انڈیکس 262 پوائنٹس کھو چکا ہے اور 39 ہزار 806 پوائنٹس پر آ ن پہنچا ہے ۔

مزید :

بزنس -