کنٹینرز ہٹانے کیلئے ن لیگ نے کرین کا بھی انتظام کرلیا، جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ کی ریلی گوجرانوالہ کی طرف رواں دواں ہے اور راستے میں ممکنہ رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے کرین کا بھی انتظام کرلیا گیاگیاہے ، سینئر صحافی امین حفیظ نے بتایا کہ کھوکھر پیلس سے نکلنے والی ریلی کیساتھ کرین ہوگی جبکہ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ کے بعد گاڑیوں اور بسوں وغیرہ کو جلسہ گاہ تک پہنچانے کے لیے کرین کا سہارا لیا ہے ، رائیونڈ سے گوجرانوالہ تک کرین ساتھ ہوگی ۔
ن لیگ کے عالمگیر شاہ نے لکھا کہ "لاھور مسلم لیگ ن کے کارکن کرین سمیت جاتی عمرہ کی طرف روان دواں ، جہاں سے وہ مریم نوازشریف کی قیادت میں گوجرانوالہ روانہ ہونگے "۔
لاھور مسلم لیگ ن کے کارکن کرین سمیت جاتی عمرہ کی طرف روان دواں ، جہاں سے وہ مریم نوازشریف کی قیادت میں گجرانوالہ روانہ ہونگے ۔ pic.twitter.com/MMxLZrR1yq
— Mian Alamgir Shah (@AlamgirMian) October 16, 2020
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم کہا کرتے تھے کہ کرین ساتھ رکھا کرو، بالکل ویسا ہی کیا۔
نیازی صاحب آپ کہا کرتے تھے ناں کہ آگے آگے کنٹینر ہٹانے کیلئے کرین رکھا کرو ۔ بلکل ویسے ہی کیا ہے جناب ???? pic.twitter.com/o8VZmbfvUv
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) October 16, 2020
ایک اور صارف نے لکھا کہ جلسہ تو ہوگا اور وہی ویڈیو شیئرکی ۔
????????????????❤❤???????????????? #جلسہ_توہوگا #چلو_چلو_گوجرانوالہ_چلو #چلوچلوگوجرنوالہ_چلو pic.twitter.com/f5RusVOO2o
— سوہنی (@sweetHeart_980) October 16, 2020