بزدار حکومت نے ملتان کے 96 سرکاری دفاتر میں ایسا کام کردیا کہ شہریوں کی بڑی مشکل حل ہو جائے گی

 بزدار حکومت نے ملتان کے 96 سرکاری دفاتر میں ایسا کام کردیا کہ شہریوں کی بڑی ...
 بزدار حکومت نے ملتان کے 96 سرکاری دفاتر میں ایسا کام کردیا کہ شہریوں کی بڑی مشکل حل ہو جائے گی

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) بزدار حکومت کی سربراہی میں پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ملتان کے 96 سرکاری دفاتر میں ایسا کام کردیا کہ شہریوں کی بڑی مشکل حل ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق روایتی فائلوں کے نظام کے خاتمے، ریکارڈ اور دفتری امور کو کمپیوٹرائز اور پیپر لیس کرنے کیلئے ملتان کے 96 سرکاری دفاتر میں پنجاب آئی ٹی بورڈ نےای فائلنگ و آفس آٹومیشن سسٹم لانچ کر دیا،اس سسٹم کے تحت دفتری ریکارڈ کے ضیاع، فائلوں میں تاخیر یا کرپشن کے مواقع ختم ہو جائیں گے اور افسران کہیں سے بھی بیٹھ کر کمپیوٹر یا موبائل ایپ کے ذریعے دفتری امور آن لائن نمٹا سکیں گے، ضروری احکامات جاری کرسکیں گے اور عملہ کی کارکردگی پر نظر رکھ سکیں گے۔

اس موقع پر پی آئی ٹی بی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں مختلف محکموں کے افسران اور سینئر سٹاف نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -