ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

جو لوگ کسی قانونی معاملے کا شکار ہیں وہ صرف دو دن صبر کرلیںاور ابھی اپنی اگلی چال کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں جب تک اس کو چل نہ لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

اپنے لئے سکون تلاش کرنا ہے تو دل کے معاملات کو چھوڑ کر اللہ پاک کے راستے پر آجائیں اور یہ راستہ ہی آپ کو آپ کی منزل کی جانب لے کر جائے گا توبہ ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ خانگی معاملات سے باہر نہیں نکلتے ہر وقت کسی نہ کسی بات کو لے کر مسئلہ کھڑا رکھتے ہیں اللہ پاک پر چھوڑ دیں سب کچھ یہ آپ کے حق میں بہتر ہے ورنہ سب جدا ہوجائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج اچھا اور بڑا اہم دن ثابت ہوگا آپ جس مشکل سے گز ررہے ہیں اس میں سے کافی حد تک ریلیف ملنے کا امکان ہے پریشانی اب جلد بھا گ جائے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 ایک نیاءراستہ اب کھلنا شروع ہوا ہے اور آج آپ کو گھریلو زندگی میں بھی بڑا موڑ آرہا ہے اولاد کے حوالے سے خاص طور پربڑی اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آج صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہوجائیں گی مالی طور پر بھی کوئی سلسلہ بن سکتا ہے اور ایک بڑا رکا ہوا کام غیر متوقع انداز سے ہوجانے کی امید ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اپنے معاملات کا از سر نو جائزہ لیں کس مقام پر کیا غلطی ہے اس کو فورا درست کریں اب جو وقت شرو ع ہونے والا ہے وہ ہر چیز ایک طرف رکھ کر شروع کرنا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جن لوگوں نے آپ کو تنگ کیا ہوا تھا اس طرف سے خاموشی ہوگی اور کل تک جس چیز کے اثرات محسوس کررہے تھے اب وہ بھی انشاءاللہ ختم ہونے کی پوزیشن میں ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 عشق ومحبت میں اب صورتحال آپ کے حق میں مضبوط ہوسکتی ہے بشرط کے نیت صاف رہے تو اور آج کاروباری حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ بھی متوقع دکھائی دیتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

صحت کا صدقہ دیں اور زبان کو باوقت ضرورت استعمال کریں جن افراد نے آپ سب کو پہلے عرصے میں پریشان کیا تھا وہ دوبارہ ایسی حرکت کرسکتے ہیں بہت خیال رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

چند اہم ضرورتیں پوری ہونے کو ہیں ماضی میں نقصانات کا سامنا رہا ہے اس  کا ازالہ بھی ممکن ہوگا آج بے حد اہم دن ہے روحانی طور پر بھی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 کچھ معاملات اب اچانک بحکم اللہ بہتری کی جانب چل نکلے ہیں اس کا بڑا فائدہ ہوگا آپکو آج ضرورت پوری ہونے کا امکان اور عزت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -