اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) مبینہ پولیس مقابلے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم ڈاکوؤں کو دیگر ملزمان کی نشاندہی کے لیے لیکر جارہی تھی کہ ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی اس دوران پولیس کی حراست میں موجود دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ دو پولیس اہلکار سرفراز اور امجد بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس مقابلے کی اطلاع پر پر دیگر تھانوں کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔زخمیوں پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -