حکومت کے ظالمانہ روئیے نے لوگوں کو معاشی طور پر بدحال کردیا: راجہ پرویز اشرف

حکومت کے ظالمانہ روئیے نے لوگوں کو معاشی طور پر بدحال کردیا: راجہ پرویز اشرف
حکومت کے ظالمانہ روئیے نے لوگوں کو معاشی طور پر بدحال کردیا: راجہ پرویز اشرف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کے ظالمانہ روئیے نے لوگوں کو معاشی طور پر بدحال کردیا ہے، حکومت وقت کی عوام دشمن پالیسیوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت نے آئے دن پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے،ایک ماہ میں چارچار مرتبہ قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں،یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ عوام دشمنی پر تل گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت وقت کی عوام دشمن پالیسیوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -