کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24افراد جاں بحق ، 893 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24افراد جاں بحق ، 893 نئے کیسز ...
کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24افراد جاں بحق ، 893 نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق  پاکستان میں کورونا سے اب تک 12 لاکھ 63 ہزار 664 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، حالیہ اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 252  ہو گئی ہے ، ملک بھر میں کورونا کے 26 ہزار 974 مریض زیر علاج ہے ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں چار لاکھ 65 ہزار 175 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 525 اموات ہوئیں ، صوبے میں 11 ہزار 712 ایکٹو کیسز ہیں ۔

پنجاب میں کورونا سے چار لاکھ 37 ہزار 572 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 833 جاں بحق ہوئے جبکہ نو ہزار 926  ایکٹو کیسز ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 650 افراد میں کورونا پایا گیا ، پانچ ہزار  649 جاں بحق ہوئے جبکہ تین ہزار 303 کیسز موجود ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 402 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 937 جاں بحق ہوئے ، دارالحکومت میں  ایک ہزار 637 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 366 افراد میں کورونا پایا گیا ، 186 جاں بحق ہوئے جبکہ  73 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 114 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 352 اموات ہوئیں ، 129 افراد اب بھی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کرا رہے ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 385 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 740 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 194 ایکٹو کیسز ہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -