11 سال سے غائب فردین خان کی اچانک بالی ووڈ میں اینٹری، ماضی میں موٹاپے کا شکار اداکار اب کیسے دکھتے ہیں ؟ ہر کوئی دنگ رہ گیا 

11 سال سے غائب فردین خان کی اچانک بالی ووڈ میں اینٹری، ماضی میں موٹاپے کا شکار ...
11 سال سے غائب فردین خان کی اچانک بالی ووڈ میں اینٹری، ماضی میں موٹاپے کا شکار اداکار اب کیسے دکھتے ہیں ؟ ہر کوئی دنگ رہ گیا 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) موٹاپے کے باعث فلموں سے سالوں تک دور رہنے والے بالی ووڈ اداکار فردین خان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

اداکار فردین خان کو جمعرات کے روز ممبئی میں ٹی سیریز کے آفس کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ اپنی ماضی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں موجود فردین خان سے بالکل مختلف نظر آئے۔فردین خان 11 سال قبل 2010 میں آخری بار ہدایت کار مدثر عزیز کی فلم ”دولہا مل گیا“ میں نظر آئے تھے جس کے بعد سے وہ سکرین سے غائب ہوگئے اور پھر ان کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جن میں ان کا وزن بے حد زیادہ نظر آرہا تھا۔ یہاں تک کہ موٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا بھی بے حد مشکل ہورہا تھا۔

تاہم اب حال ہی میں فردین خان کی وائرل ہونے والی تصاویر میں وہ سفید شرٹ اور بلیو جینز میں بالکل فٹ اور پرکشش نظر آئے۔ دراصل فردین خان 11 سال بعد ایک بار پھر فلموں میں واپسی کررہے ہیں۔فردین خان ہدایت کار سنجے گپتا کی فلم ”وسفوٹ“ میں نظر آئیں گے جس کے پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں۔ اسی فلم کے لیے فردین خان نے خود کو ٹرانسفورم (تبدیل) کیا ہے۔

ممبئی میں ٹی سیریز کے آفس کے باہر فردین خان خاصے خوش نظر آئے اور انہوں نے صحافیوں کو مسکراتے ہوئے کئی پوز دئیے۔فردین خان کی نئی تصاویر جیسے ہی وائرل ہوئیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کا موازنہ ان کی پرانی تصاویر کے ساتھ کرنا شروع کردیا جن میں وہ موٹاپے کا شکار نظر آرہے تھے۔

فردین خان نے اپنے وزن میں کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈاو¿ن کے دوران انہوں نے خود پر توجہ دینی شروع کی اور 18 کلو وزن کم کیا۔

مزید :

تفریح -