ڈینگی کے تدارک کیلئے عثمان بزدار اور کابینہ نے کیا اقدامات کئے ، آگاہ کیا جائے ، عظمیٰ بخاری 

ڈینگی کے تدارک کیلئے عثمان بزدار اور کابینہ نے کیا اقدامات کئے ، آگاہ کیا ...
ڈینگی کے تدارک کیلئے عثمان بزدار اور کابینہ نے کیا اقدامات کئے ، آگاہ کیا جائے ، عظمیٰ بخاری 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اس دور میں ڈینگی پر قابو پایا جب یہ نیا نیا آیا تھا مگر موجودہ حکومت کی نا اہلی سے یہ پھر پورے پنجاب میں پھیل چکا ہے ، بتایا جائے عثمان بزدار نے کیا عملی اقدامات کئے ۔

لاہور میں لیگی رہنماو¿ں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یاسمین راشد بہت قابل خاتون ہیں ، میں ان کا بہت احترام کرتی ہوں مگر کورونا اور ڈینگی میں ان کی قابلیت نظر نہیں آئی ، انہوں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر رہی ، آج یہ حال ہے کہ ملک بھر میں ان کی حکومت ہے مگر ان کو علم تک نہیں کہ لاروا کب بنتا ہے ، ڈینگی کے مچھر کو پیدا ہونے سے پہلے روکا جاتا ہے مگر انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نے ڈینگی لاروا کیلئے کتنی ٹیمیں بنیں ، ڈینگی کے حوالے سے بزدار صاحب سو کر اٹھ گئے ہیں یا نہیں ، اب تک انہوں نے کتنی میٹنگز کیں ، ان کو علم نہیں تھا کہ ڈینگی ہر سال آتا ہے ، وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ سے کتنی رپورٹ لیں ، ڈینگی سپرے کس کس شہر میں ہوا ، پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کون کون سی سہولیات فراہم کیں، بزدار صاحب سیون کلب سے باہر نکل کر کہاں کہاں گئے ، یاسمین راشد نے کتنے ہسپتالوں ، وارڈز کے دورے کر کے وہاں کے حالات دیکھے ۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ لوگ صرف دوسروں کی تضحیک کرتے ہیں ، جو سائیکلوں کی باتیں کرتے تھے ان کے وزرا سرکاری ٹیکس کے پیسے سے ہیلی کاپٹرپر چڑھ گئے ، انہوں نے ہسپتالوں سے مفت ادویات کی سہولت ختم کر دی ۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -