”پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر نہ صرف حکومت عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے بلکہ پاک فوج بھی ۔۔“غریدہ فاروقی نے پیغام جاری کر دیا 

”پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر نہ صرف حکومت عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے بلکہ ...
”پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر نہ صرف حکومت عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے بلکہ پاک فوج بھی ۔۔“غریدہ فاروقی نے پیغام جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے پٹرول کی قیمت 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر بڑھا کر عوام پر بجلیاں گر ادی ہیں جس کے اثرات تقریبا ہر چیز کی قیمت پر آئیں گے تاہم سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے اس معاملے پر دیگر نکات کو بھی اٹھا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”پٹرول ڈیزل قیمتیں بڑھاکرحکومت نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ بلکہ ملکی دفاعی ضروریات پربھی بوجھ ڈالتی ہے اورافواجِ پاکستان کیلئے دفاعی چیلنجزسے نمٹنے کی مشکلات میں بِلاوجہ اضافہ کرتی ہے۔فوج پہلے ہی دفاعی بجٹ کم سے کم حدپررکھنے پرمجبور ہے ؛حکومت عسکری اداروں کیلئے چیلنجزمیں اضافے کاسبب بھی ہے۔


اپنے اگلے پیغام میں غریدہ فاروقی کا کہناتھا کہ ”چوتھے سال میں کپتان کا چوتھے وزیرِ خزانہ کی مدد سے مہنگائی کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک اور اقدام ! پٹرول ساڑھے دس روپے مہنگا !!! پٹرول تقریباً 138 روپے لیٹر ! نہ ہو گا غریب، نہ ہو گی مہنگائی۔ مبارک ہو نیا پاکستان !!افسوس ہے اپوزیشن پر۔۔۔“


سینئر صحافی نے ماضی کی حکومتوں میں پٹرول کی قیمت کا موازنہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ ”2008 میں پٹرول 85 روپے فی لیٹر، 2013 میں پیپلز پارٹی فی لیٹروپٹرول 102 روپے پر چھوڑ کر گئی اور اس کی دور حکومت کے دوران پٹرول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 108 روپے رہی۔2018 میں ن لیگ پٹرول 92 روپے پر چھوڑ کر گئی ، ’چور ڈاکو’ حکومتیں ‘مصنوعی’ طور پر عوام کو ریلیف دیتی رہیں ،اب آیا پٹرول اصل قیمت پر۔ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان۔“

مزید :

قومی -