عوام کیلئے پٹرول مہنگا، پنجاب حکومت نے وزیروں کو نئی گاڑیاں دینے کیلئے کتنے کروڑ کا ٹینڈر جاری کر دیا ؟ جانئے

عوام کیلئے پٹرول مہنگا، پنجاب حکومت نے وزیروں کو نئی گاڑیاں دینے کیلئے کتنے ...
عوام کیلئے پٹرول مہنگا، پنجاب حکومت نے وزیروں کو نئی گاڑیاں دینے کیلئے کتنے کروڑ کا ٹینڈر جاری کر دیا ؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے صبح سویرے پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر کے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں لیکن دوسری جانب پنجاب میں وزیروں کی موجیں لگ گئیں کیونکہ نئی گاڑیاں ملیں گی۔

مقامی اخبار ” جنگ نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق صوبائی کابینہ اراکین کیلئے گاڑیاں خریدنے کی مد میں 16 کروڑ روپے کی سمری تیار کر لی گئی ہے ، محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ سمری منظور ہوتے ہی کاروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔ کابینہ میں شامل 37 وزراء میں سے 36 کے لیے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ مشیروں اور معاونین کو بھی نئی کاریں ملیں گی۔

صوبائی وزیر علیم خان گاڑی لینے سے انکار کرچکے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب حسان خاور کہتے ہیں دو ہزار اٹھارہ سے سی ایم آفس میں ایک بھی گاڑی نہیں خریدی گئی، پچھلے دور میں 119 گاڑیاں خریدی گئیں۔

مزید :

قومی -