پاکستان میں فی لیٹر پٹرول 10 روپے مہنگا، بھارت میں کتنا اضافہ کیا گیاہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

پاکستان میں فی لیٹر پٹرول 10 روپے مہنگا، بھارت میں کتنا اضافہ کیا گیاہے ؟ ...
پاکستان میں فی لیٹر پٹرول 10 روپے مہنگا، بھارت میں کتنا اضافہ کیا گیاہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صبح سویرے بھاری بھرکم اضافہ کیا جس کے بعد پٹرول 138 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیاہے جبکہ دوسری جانب بھارت میں بھی مسلسل تیسرے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارلحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول 105.49 بھارتی روپے (پاکستانی تقریبا 240 روپے ) اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 94.22 بھارتی روپے (پاکستانی تقریبا 214 روپے )پر پہنچ گئی ہے ۔

بھارتی ریاستوں میں پٹرول کی قیمتیں عائد ٹیکسز کی بنیاد پر بڑھائی جاتی ہے جس کے باعث ریاستوں میں پٹرول کی قیمت مختلف ہوتی ہے ۔ اسی طرح بالی ووڈ ستاروں کے شہر ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 37 پیسے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد پٹرول 111.43 (پاکستانی تقریبا 254روپے)بھارتی روپے اور ڈیزل 102.15بھارتی روپے (پاکستانی تقریبا 233روپے)فی لیٹر ہو گیا ہے ۔

کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 106.10بھارتی روپے ، ڈیزل 97.33 بھارتی روپے ، چنئی میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 102.70 روپے ، ڈیزل 98.59 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔

یاد رہے کہ آج صبح تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیاہے ۔ پیٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137روپے 79 پیسے فی لیٹر ملے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -