پاکستان کرکٹ کے دو سابق مایہ ناز کھلاڑی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہال آف فیم میں دو نئے ممبران کو شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہال آف فیم میں سابق کپتان فضل محمو داور لیجنڈ سپنر عبدالقادر کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
حنیف محمد ، عمران خان ، جاوید میانداد ، ظہیر عباس ، وسیم اکرم ، وقار یونس کے بعد اب سابق کپتان فضل محمود بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہو رہے ہیں ، فضل محمود نےسال 1952 تا 1962 قومی ٹیم کی نمائندگی کی ، انہوں نے 139وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔
لیجند سپنر عبدالقار بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کر لئے گئے ہیں ، عبدالقادر نے اپنے کیرئیر میں 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے ۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ون ڈے میچز میں 132 بلے باز میدان بدر کئے ۔