اوگرا کی سمری سے دو گنا پٹرول کی قیمت بڑھانے کا معاملہ ، حکومت خود میدان میں آ گئی ، وضاحت جاری کر دی 

اوگرا کی سمری سے دو گنا پٹرول کی قیمت بڑھانے کا معاملہ ، حکومت خود میدان میں آ ...
اوگرا کی سمری سے دو گنا پٹرول کی قیمت بڑھانے کا معاملہ ، حکومت خود میدان میں آ گئی ، وضاحت جاری کر دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے آج صبح پٹرول کی قیمت میں دس روپے سے زائد اضافہ کر دیا گیاہے جس پر میڈیا میں خبریں آئی کہ اوگرا کی سفارش کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا گیا جس پر اب حکومت میدان میں آ گئی ہے اور وضاحت جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پٹرول کی قیمت میں سواآٹھ فیصد کے قریب اضافہ کیاگیا،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا،روپے کی قدرمیں کمی سے پٹرول مہنگاہورہا ہے،حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں،اوگرا کی سفارش کے برعکس قیمتوں میں اضافے کی خبریں درست نہیں ہیں ، حکومت عوام سے صرف دو روپے پٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے ، حکومت 30 کی بجائے 5.62 روپے پٹرولیم لیوی چارج کر رہی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -