فیصل آباد کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، حکمرانوں کو خود علم نہیں کہ حکومت آج گئی یا کل ، مریم نواز

فیصل آباد کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، حکمرانوں کو خود علم نہیں کہ حکومت آج گئی یا ...
فیصل آباد کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، حکمرانوں کو خود علم نہیں کہ حکومت آج گئی یا کل ، مریم نواز

  

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ع، ف کا حساب کتاب کرنے والے حکمران خود نہیں جانتے کہ حکومت آج گئی یا کل ، فیصل آباد کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک کی آبادی کی اکثریت آج بھی 20ہزار روپے سے کم میں گزارہ کرتی ہے ، سب لوگ بنی گالہ میں نہیں رہتے ، نہ ہی ان کی گاڑیوں میں سرکاری پٹرول ڈلتا ہے ، نہ ان کی اے ٹی ایمز ہیں ، ان کے کچن کا خرچہ وہ خود چلاتے ہیں ، ان کا کیا قصور ہے کہ وہ نا اہل حکومت کے زیر عتاب ہیں ۔حکمران حساب کتاب اور جوڑ توڑ میں مصروف ہیں جبکہ عوام رل کر رہ گئے ہیں ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عام لوگ کہاں سے بجلی کا بل دیں گے ، ان کے پاس علاج ، روٹی ، گیس اور بچوں کے سکولوں کی فیس تک کے پیسے نہیں ہیں ۔ ان کے دوستوں کے پنڈورا میں نام نکلے ہیں ، عمران خان صاحب کے گرد پٹرول ، گیس اور بجلی سے اربوں کمانے والے گھیرا بنا کر موجود ہیں ۔

صحافی کے سوال کہ مسلم لیگ کے ایم پی ایز اپنے حلقوں کی سطح پر عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے ، کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اپنی جماعت کی عکاسی کرتی ہوں ، ایم پی ایز ، ایم این ایز سے کہا گیا کہ عوامی مسائل سنیں ، اس حکومت نے جتنا درد دیا ہے اس کا اژالہ نہیں کیا جا سکتا۔

سوال کہ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے بنی تھی مگر حکومت گھر نہیں گئی تو آپ حکومت کو کیسے گھر بھیجیں گی ، کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈ ایم اپنے بیانے پر چل رہی ہے ، اسی وجہ سے حکومت ڈگمگ کا شکار ہے ، حکمران خود نہیں جانتے کہ حکومت آج گئی یا کل گئی، پی ڈی ایم اپنے مقصد میں بہت کامیاب رہی ہے ، 22کروڑ عوام آج جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا، آج کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا۔ 

دو روز قبل امریکی ناظم الامور سے ملاقات سے متعلق سوال پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ان سے میری بہت سے نکات پر بات ہوئی ہے ، وہ لوگ جو بائیڈن کے فون کا انتظار کر رہے ہیں یہ ان کیلئے بہت بڑی خبر ہے کہ امریکی ناظم الامور نے مجھ سے ملاقات کی ، ہم نے پاکستان کے بارے میں مفادات ان سے شیئر کئے ۔

ڈینگی سے ہونے والی اموا ت پر مریم نواز نے کہا کہ یہ ڈینگی سے اموات نہیں بلکہ حکمرانوں کی بے حسی اور نالائقی سے ہوئی ہیں ، عوام جئیں یا مریں حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ، ان کی تمام تر توجہ اپوزیشن کو دبانے پر تھی اب حکومت کو بچانے پر ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -سیاست -