کیا آپ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے ، صحافی کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن جواب دے دیا

کیا آپ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے ، صحافی کے سوال پر مریم نواز ...
کیا آپ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے ، صحافی کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن جواب دے دیا

  

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے سوال پر کہا کہ اگر مگر سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔

فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والی مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کی ، اس موقع پر مریم نواز سے پوچھا گیاکہ اگر موقع ملا تو کیا آپ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گی ، مریم نواز نےجواب دیا کہ مسلم لیگ ن اور  پی ڈی ایم عوام کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی بھی اگر عوامی جماعت ہے تو میدان میں آئے ، اگر مگر سے متعلق  کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

صحافی نے لانگ مارچ سے متعلق سوال پوچھاجس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے جواب دیا کہ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن ابھی لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر  رہے ، نالائق حکومت کا9 برس تک ملک پر حکمرانی کا خواب بری طرح ٹوٹ چکا ہے ، 2023 در کنار، حکومت کیلئے 2021 کا سال پورا کرنا بھی مشکل ہو جائے گا، آج لوگ انہیں جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ آج صبح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے فوری لانگ مارچ کرنے کی تجویز دی تھی ۔

مزید :

قومی -سیاست -