ملک میں مہنگائی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ بار کا احتجاج کا اعلان 

ملک میں مہنگائی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ بار کا احتجاج کا اعلان 
ملک میں مہنگائی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ بار کا احتجاج کا اعلان 

  

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں مہنگائی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ بار نے احتجاج کا اعلان کر دیا، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز پشاور ہائیکورٹ بار کے وکلاءعدالت میں پیش نہیں ہوں گی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ احتجاجی وکلاءریلی بھی نکالیں گے ۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی مگر حکومت نے 10 روپے 49 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت اب 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -