کورنگی کریک ،ملیر کینٹ بورڈ کی دو مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان بلامقابلہ کامیاب
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں مخصوص نشستوں کے لئے کوئی امیدوار نہ مل سکا ، اقلیتی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کا کوئی امیدوار میدان میں نہ اترا جس پر کورنگی کریک اور ملیر کینٹ بورڈ کی دو مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان بلامقابلہ جیت گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ، جس میں ایم کیو ایم پاکستان دو مخصوص نشستوں پر بلامقابلہ کامیاب ہو گئی ، فیصل کینٹ بورڈ کی دو نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مد مقابل ہیں ۔