ملر اینڈ فیس پاکستان اور ٹیک سیرات نے مل کر ملک کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ منعقد کر وا دیا

ملر اینڈ فیس پاکستان اور ٹیک سیرات نے مل کر ملک کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ...
ملر اینڈ فیس پاکستان اور ٹیک سیرات نے مل کر ملک کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ منعقد کر وا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)ملر اینڈ فپس پاکستان اور ٹیک سیرات کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ کا انعقاد  لاھور میں ایک بڑا ٹیک ایونٹ منعقد کیا جس میں پاکستان کے بڑے ریٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز حضرات نے بھی شرکت کی- اس ایونٹ کی صدارت ایم اینڈ پی کے ہیڈ آف بزنس آپریشن نے کی اسکے علاوہ اقبال شفیع ڈیل کی طرف سے، اعجاز بھٹی ٹی پی لنک کی طرف سے، جیف لو اسوس کیطرف سے اور ذیشان سرفراز و مس سحر چینگ پی کے کیطرف سے شامل ہوئے-
اس فنکشن میں ڈیل، اسوس، اور ٹی پی لنکس کے نئی پراڈکٹس کا ڈسپلے بھی کیا گیا جسے مہمانان اور میڈیا نے بہت سراہا- یہ ایونٹ ایم اینڈ پی کے سی ای او جناب کامران نشاط کا بڑا اقدام تھا، جو اپنے تخلیقی کاموں اور متحرک شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، انکے ساتھ کرشماتی شخصیت عبدالواحد بھی اس ایونٹ کے روح رواں تھے، جو ملر اینڈ فپس میں ڈائریکٹر ٹیلی کام اینڈ آئی ٹی کی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں- ایم اینڈ پی کے بزنس ہیڈ مزمل اطہر کا کہنا تھا کے کووڈ کی وجہ سے کوئی بھی ٹیک ایونٹ نہیں ہوا تھا جہاں ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کو ایک چھت تلے جمع کیا جاتا اب ہم نے یہ مثال قائم کی اور اپنی جارحانہ پالیسی کو آگے بڑھانے کا موقع ملا 
انھوں نے مزید کہا کے کورونا کیوجہ سے آن لائن کلاسز کیوجہ سے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کی ڈیمانڈ بہت بڑھی لہذا ایم اینڈ پی نے نت نئے ماڈلز متعارف کرانے کا اعزاز برقرار رکھا اور بچوں کیلیے انکی اپروچ کیمطابق سستا ماڈل بھی متعارف کروایا جسکی قیمت 48,000 روپے سے شروع ہوتی تھی، 
انہوں نے حکومت وقت پر زور دیا کے وہ اسمگلڈ اور امپورٹ شدہ لیپ ٹاپس کو ریگولیٹ کرے، ان پر بھی ٹیکسز عائد کرے تاکہ قانونی طور پر بزنس کرنیوالوں کو تحفظ مل سکے!
اس ایونٹ میں ڈیل، اسوس اور ٹی پی لنک کی پراڈکٹس کا ڈسپلے بھی کیا گیا، جہاں متحرک سٹاف نے ناظرین کو تفصیلات فراہم کیں-