لاہور کا سرکاری کالج جس میں بندر نے طالبات کی دوڑیں لگوادیں

لاہور کا سرکاری کالج جس میں بندر نے طالبات کی دوڑیں لگوادیں
لاہور کا سرکاری کالج جس میں بندر نے طالبات کی دوڑیں لگوادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ گرلز کالج کوپرروڈ میں بندر کی انٹری، طالبات کی دوڑیں لگ گئیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ شریر بندر کالج میں گھس آیا جسے دیکھ کر طالبات کے اوسان خطا ہو گئے اور وہ چیخیں مارتی ہوئی کلاس رومز میں جا چھپیں۔ کالج پرنسپل کی طرف سے فوری طور پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو فون کیا گیا جس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بندر کو پکڑا، اور تب کہیں جا کر طالبات کی جان میں جان آئی۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی ٹیم اس بندر کو ’جلو سفاری پارک‘ لے گئی جہاں اب یہ بندر اپنی باقی کی زندگی گزارے گا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر تنویر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ یہ بندر ممکنہ طور پر کسی شخص کا پالتو تھا اور وہاں سے فرار ہو کر کالج پہنچ گیا۔ محکمے کی ٹیم کو اسے پکڑنے میں کافی جتن کرنے پڑے کیونکہ بندر ٹیم کے اراکین پرمسلسل حملہ کرنے کی کوشش کرتا رہا۔