پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر پر حملہ کس نے کروایا؟ عمران شاہ کا تہلکہ خیز ویڈیو بیان سامنے آگیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر پر حملہ کس نے کروایا؟ عمران شاہ کا تہلکہ خیز ...
پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر پر حملہ کس نے کروایا؟ عمران شاہ کا تہلکہ خیز ویڈیو بیان سامنے آگیا

  

گوجرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران شاہ نے کہا ہے ان پر فائرنگ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے قدیر علوی کے بھانجوں نے کی۔

ہسپتال سے جاری ویڈیو بیان میں انکا کہنا تھا کہ میں نے 10 سال پاکستان کی خدمت کی ہے میں اب بچوں کو ہاکی سیکھا رہا تھا۔واقعہ کے وقت میں دکان میں موجود تھا کہ قدیر علوی کے بھانجوں نے فائرنگ کی اور جس سے دو گولیاں میری دونوں ٹانگوں میں لگیں اور شاید میں اب چل بھی نہ سکو۔وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا مگر ملزمان اب تک آزاد ہیں اور مجھے ڈر ہے کہ ہسپتال میں دوبارہ مجھ پر حملہ نہ کردیا جائے۔ عمران شاہ نے وزیراعظم عمران خان  اور آئی جی پنجاب راؤ سردار سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل گوجرہ کے علاقہ قائداعظم روڈ پر فائرنگ کرکے عمران شاہ کو زخمی کردیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -