حکومتی سرپرستی میں اسلام آباد میں قوالی کی محفل

حکومتی سرپرستی میں اسلام آباد میں قوالی کی محفل
حکومتی سرپرستی میں اسلام آباد میں قوالی کی محفل
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے عشرہ رحمۃ اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے ڈی چوک اسلام آباد میں قوالی کی محفل سجانے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے  کہ آج بعد نماز عشاء  سات بج کر 30منٹ پر ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سماع وقوالی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کابینہ کے ارکان ، ممبران اسمبلی اور اپوزیشن کے ممبران اسمبلی کو بھی دعوت نامے جاری کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ محفل صرف فیملیز کیلئے ہے اس لیے عوام سے التماس ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ اس میں شرکت فرمائیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -