ماسک نہ پہننے پر تنقید ، احسن اقبال اور ناصر بٹ آپس میں جھگڑ پڑے

ماسک نہ پہننے پر تنقید ، احسن اقبال اور ناصر بٹ آپس میں جھگڑ پڑے
ماسک نہ پہننے پر تنقید ، احسن اقبال اور ناصر بٹ آپس میں جھگڑ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماسک نہ پہننے کی نشاندہی پر لیگی رہنما احسن اقبال اور ناصر بٹ میں  ٹویٹر پر تکرار دیکھنے میں آئی ہے۔ناصر بٹ اپنی جماعت کے رہنما کے نام سے ہی لاعلم نکلے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنی ٹویٹ میں دو تصاویر پوسٹ کی تھیں اوراس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'قائد نواز شریف نے ماسک پہنا ہوا جبکہ ان کے گرد تمام لوگ نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک کے بغیر ہیں- کسی کی کیمرے میں تصویر سے قائد کی صحت بہت زیادہ اہم ہے- امید ہے یہ اشخاص SOPs کا خیال کریں گے۔

ان تصاویر میں لیگی رہنما ناصر بٹ بھی موجود تھے۔ احسن اقبال کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ناصر اقبال نے کہا کہ 'لندن میں اب کرونا کے لئے کوئی SOPs مقرر نہیں۔ٹویٹ کرنے کا اتنا شوق ہے تو اردگرد لوگوں سے پہلے اپنا نام بتایئں آپ کون ہیں'۔
واضح رہے کہ ناصر بٹ معروف لیگی رہنما ہیں اور یہ بیشتر اوقات لندن میں نواز شریف کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔

مزید :

قومی -