لاریفارمزپرسب سےزیادہ مزاحمت وکلاکرتے ہیں: فروغ نسیم 

لاریفارمزپرسب سےزیادہ مزاحمت وکلاکرتے ہیں: فروغ نسیم 
لاریفارمزپرسب سےزیادہ مزاحمت وکلاکرتے ہیں: فروغ نسیم 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ لاریفارمزپرسب سےزیادہ مزاحمت وکلاکرتے ہیں،اداروں کا احترام سب پرلازم ہے۔

نیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رول آف لا کا بنیادی مقصد انصاف سب کے لیے برابرہے،ہمیں بطورقوم اپنا احتساب کرنا ہوگا۔ قانون کی حکمرانی میں مصلحت کا شکارنہیں ہونا چاہیے۔ اداروں کا احترام سب پرلازم ہے۔ فیصلے کرنا حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے۔ جسٹس ہیلپ لائن کا آئیڈیا بہترین ہے۔جسٹس ہیلپ لائن سے نوجوان وکلا کو فائدہ ہوگا۔رول آف لا کا بنیادی مقصد انصاف سب کے لیے برابر ہے۔161 کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام کررہے ہیں۔اصلاحات کے بعد 9 ماہ میں مقدموں کے فیصلے ہونگے۔ہمارے اینٹی ریپ لا کی امریکہ اور برطانیہ نے بھی تعریفیں کی ہیں۔خاتون محتسب خواتین کے ملکیت کے مسائل حل کروائے گی۔ترقی یافتہ قوموں میں تمام افراد کے لیے یکساں قانون ہوتا ہے۔قانون سازی کررہے ہیں کہ ایس ایچ او صاحبان کم ازکم بی اے پاس ہوں۔

مزید :

قومی -