پٹرولیم مصنوعات مہنگی، لاہور سے کراچی کا کرایہ کتنا بڑھ گیا؟

پٹرولیم مصنوعات مہنگی، لاہور سے کراچی کا کرایہ کتنا بڑھ گیا؟
پٹرولیم مصنوعات مہنگی، لاہور سے کراچی کا کرایہ کتنا بڑھ گیا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 200 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے کراچی کے کرائے میں 200 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد یکطرفہ کرایہ 3600 روپے سے بڑھ کر 3800 روپے ہوگیا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ  1250 سے 1350، پشاور کا کرایہ 1500 روپے سے بڑھا کر 1600 روپے کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سے ساہیوال کا کرایہ 450 سے 550، مری 1600 سے 1700 اور ملتان کا کرایہ  1150 سے 1250 روپے کردیا گیا ہے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -پنجاب -لاہور -