انڈونیشیا زلزے سے لرز اٹھا، 3 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

انڈونیشیا زلزے سے لرز اٹھا، 3 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
انڈونیشیا زلزے سے لرز اٹھا، 3 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

  

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) انڈونیشیا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سب سے زیادہ جزیرہ بالی میں محسوس کیے گئے، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔ عمارتیں گرنے کے باعث اب تک تین افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -