عبد الرزاق اور کامران اکمل میں جھڑ پ 

عبد الرزاق اور کامران اکمل میں جھڑ پ 
عبد الرزاق اور کامران اکمل میں جھڑ پ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں کامران اکمل اور عبدالرزاق ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل ٹی 20 میں کامران اکمل اور عبدالرزاق کے درمیان جھڑپ ہوگئی، عبدالرزاق کے رویے کی وجہ سینئر کھلاڑی ٹیم چھوڑکر جارہے تھے۔ عبدالرزاق اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان دو بار تلخ کلامی ہوئی، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے کامران اکمل کو ساڑھے چار گھنٹوں تک منایا۔ عبدالرزاق نے کامران اکمل کو قائد اعظم ٹرافی کی ٹیم سے بھی باہر کردیا۔

مزید :

کھیل -