"دھونی کے مینٹور بننے سے ٹیم کو ایک سے دو فیصد فائدہ ہوگا" ویرات کوہلی کا ورلڈ کپ بارے اہم بیان آگیا

"دھونی کے مینٹور بننے سے ٹیم کو ایک سے دو فیصد فائدہ ہوگا" ویرات کوہلی کا ورلڈ ...
سورس: Instagram

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کے بھارتی کرکٹ ٹیم کا مینٹور بننے سے ورلڈ کپ میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔دھونی کی وجہ سے ٹیم کی پرفارمنس ایک سے دو فیصد تک بہتر ہوگی۔

میڈیا ٹاک کرتے ہوئے  ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ دھونی کے بطور مینٹور جوائن کرنے سے بھارتی ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا، ان کے آنے سے تمام کھلاڑی خوش ہیں، وہ بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ہمیشہ سے ہی پوری ٹیم کے مینٹور رہے ہیں، ان کی آمد سے پہلی بار ورلڈ کپ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔

کوہلی  کا کہنا تھا کہ دھونی کے مشوروں سے کھیل کے دوران ایک یا دو فیصد بہتری آئے گی، ان کی موجودگی سے حوصلے اور اعتماد دونوں میں اضافہ ہوگا۔

بھارتی ٹیم کے نئے کوچ کے حوالے سے کوہلی نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، ان کا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے اور ان کا سارا فوکس اسی پر ہے۔

مزید :

T20 World cup -