قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلوامہ اور سرینگر کے علاقوں میں نام نہا دسرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوان کوشہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے سری نگر اور پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، دونوں علاقوں میں آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے۔