انٹری ٹیسٹ میں امیدواروں کی ناکامی, ،پنجاب یونیورسٹی کے کتنے شعبوں میں رواں سال پی ایچ ڈی کورسز شروع نہیں ہونگے؟ اہم خبر آگئی

انٹری ٹیسٹ میں امیدواروں کی ناکامی, ،پنجاب یونیورسٹی کے کتنے شعبوں میں رواں ...
انٹری ٹیسٹ میں امیدواروں کی ناکامی, ،پنجاب یونیورسٹی کے کتنے شعبوں میں رواں سال پی ایچ ڈی کورسز شروع نہیں ہونگے؟ اہم خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی کے تین مختلف شعبہ جات میں انٹری ٹیسٹ میں امیدواروں کی ناکامی کے باعث تین شعبوں میں پی ایچ ڈی  کورسز شروع نہیں ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  انٹری ٹیسٹ میں شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز، انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹر سائنسز اور شعبہ سپورٹس سائنسز کے تمام امیدوار فیل ہوگئے  ہیں  جبکہ  شعبہ ریاضی میں صرف پانچ امیدوار کامیاب ہوئے۔امیدواروں کی انٹری ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد اب ان تینوں شعبوں میں پی ایچ ڈی کورسز شروع نہیں ہونگے۔ ناکامی کے بعد امیدواروں نے الزام لگایا ہے کہ اس بار این ٹی ایس کی بجائے یونیورسٹی نے خود انٹری ٹیسٹ لیے اور پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرنے کی مخالف لابی نے سوالیہ پیپرز ہی آؤٹ آف سلیبس بنا ئے جس کی وجہ سے امیدوار ناکام ہوئے۔

مزید :

قومی -