کیا واقعی پاکستان میں پٹرول خطے سے سستا ہے؟ فی کس آمدن کے اعتبار سے کن ملکوں میں کتنے لٹر پٹرول خریدا جاسکتا ہے؟ حیران کن اعداد و شمار

کیا واقعی پاکستان میں پٹرول خطے سے سستا ہے؟ فی کس آمدن کے اعتبار سے کن ملکوں ...
کیا واقعی پاکستان میں پٹرول خطے سے سستا ہے؟ فی کس آمدن کے اعتبار سے کن ملکوں میں کتنے لٹر پٹرول خریدا جاسکتا ہے؟ حیران کن اعداد و شمار
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث عوام مزید پس کر رہ گئے ہیں۔ جب بھی پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو حکومتی ترجمانوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے  دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں کم ہے لیکن ترجمانوں کی جانب سے یہ نہیں بتایا جاتا کہ جن ممالک سے وہ ہر بار موازنہ کرتے ہیں ان کی فی کس آمدنی کا پاکستان سے کتنا فرق ہے۔ ذیل میں ہم یہ موازنہ پیش کرنے جا رہے ہیں جس سے پاکستانیوں پر یہ واضح ہوسکے گا کہ کیا واقعی آمدنی کے اعتبار سے پاکستان میں پٹرول سستا ہے؟  

سب سے پہلے جنوبی ایشیا کے تمام آٹھ ممالک کا موازنہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ فی کس آمدنی کے اعتبار سے پاکستان جنوبی ایشیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ خطے میں صرف لینڈ لاکڈ یعنی چاروں طرف سے پہاڑوں میں گھرا ہوا نیپال اور چار دہائیوں سے جنگ میں پھنسا ہوا افغانستان ہی پاکستان سے فی کس آمدنی میں نیچے ہیں۔

فی کس آمدن کے اعداد و شمار ورلڈ بینک کی ویب سائٹ سے لیے گئے ہیں جو سنہ 2020 تک کی آمدن کا تخمینہ پیش کرتے ہیں۔ پٹرول کی قیمت کیلئے گلوبل پٹرول پرائسز نامی ویب سائٹ سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔

جنوبی ایشیا
ملک کا نام فی کس آمدن پٹرول کی قیمت ایک شخص کتنا پٹرول خرید سکتا ہے؟
مالدیپ 7455ڈالریا12لاکھ91ہزار500 روپے 126 روپے 10 ہزار 250 لٹر
سری لنکا 3682ڈالریا6لاکھ30ہزار 358 روپے 157.415 روپے 4 ہزار 4 لٹر سے زائد
بھوٹان 3122 ڈالریا5لاکھ34 ہزار 486 روپے 174.738 روپے 3 ہزار 58 لٹر سے زائد
بنگلہ دیش 1969 ڈالر یا 3 لاکھ 37 ہزار 92 روپے 177.970 روپے 1894 لٹر سے زائد
بھارت 1900ڈالریا3لاکھ25ہزار280روپے 239.261 روپے 1359 لٹر سے زائد
پاکستان 1194ڈالریا2 لاکھ 4 ہزار412 روپے 137.79 روپے 1483 لٹر سے زائد
نیپال 1155ڈالر1 لاکھ 97ہزار736 روپے 184.39 روپے 1072 لٹر سے زائد
افغانستان 508ڈالر یا86ہزار969روپے 115.12 روپے 755 لٹر سے زائد

دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں ایک لٹر کی قیمت 2.596 ڈالر ہے لیکن اگر ہانگ کانگ کی فی کس آمدن دیکھی جائے تو  یہ  46 ہزار 324 ڈالر ہے۔ یعنی ہانگ کانگ میں ایک شخص اوسطاً  17 ہزار 844 لٹر سے زائد پٹرول خرید سکتا ہے۔چین میں فی کس آمدن 10 ہزار 500 ڈالر ہے اور یہاں ایک شخص اوسطاً  آٹھ ہزار 613 لٹر پٹرول خرید سکتا ہے۔ 

برطانیہ میں فی کس آمدن  40 ہزار 284 ڈالر ہے اور یہاں ایک شخص اوسطاً 21 ہزار 303 ڈالر سے زائد پٹرول خرید سکتا ہے۔ امریکہ میں فی کس آمدن 63 ہزار 543 ڈالر ہے اور یہاں ایک شخص کی آمدن میں   66 ہزار 467 لٹر سے زائد پٹرول خریدا جاسکتا ہے۔

مزید :

بزنس -Breaking News -اہم خبریں -