ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ کل سے سجے گا

 ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ کل سے سجے گا
 ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ کل سے سجے گا

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ 2021ء کا باقاعدہ آغاز کل س(اتوار) سے ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر16ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ  کا آغاز  عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ فائنل میچ14 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ دفاعی چیمیپئین ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ٹورنامنٹ تین حصوں پر مشتمل ہوگا۔ راؤنڈ 1- سپر سٹیج 12 اور ناک آؤٹ یعنی  سیمی فائنل اور فائنل میچ۔ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جس میں دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر اسٹیج 12کےلیے کوالیفائی کرسکیں گی۔سپر سٹیج 12 سے ہر گروپ کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔میچز کے دوران  جیت حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 پوائنٹس ملیں گے جبکہ  میچ ٹائی، منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹس کی حقدار ٹھہریں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سیمی فائنل اور فائنل دونوں کے لیے ریزو دن رکھا ہے جبکہ انکے علاوہ کسی دوسرے میچ کے لیے یہ سہولت مہیا نہیں ہوگی۔پاکستان کے گروپ میں بھارت ،  نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں جبکہ دو ٹیمیں پہلے راؤنڈ کھیلنے کے بعد اس گروپ میں شامل ہونگی۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم ، شیخ زیدسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد2007 سے ہورہا ہے جبکہ 2016 میں آخری ٹی20ورلڈکپ کھیلا گیا تھا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -