پاک بھارت ٹاکرے میں کس ٹیم کو زیادہ فائدہ ہے ؟ اظہر محمود نے رائے دے دی 

پاک بھارت ٹاکرے میں کس ٹیم کو زیادہ فائدہ ہے ؟ اظہر محمود نے رائے دے دی 
پاک بھارت ٹاکرے میں کس ٹیم کو زیادہ فائدہ ہے ؟ اظہر محمود نے رائے دے دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق باولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے کھیل ہمیشہ خاص ہوتے ہیں ، کھلاڑیوں پر دباﺅ ہوتا ہے لیکن کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ بھارت کو اس میچ میں ایک فائدہ ہے کہ ان کے کھلاڑی آئی پی ایل میں حصہ لیتے رہے ہیں جو متحدہ عرب امارات میں اسی مقامات پر کھیلا گیا تھا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے قومی ٹی 20 کپ میں حصہ لیا ہے ،ہم سب جانتے ہیں کہ پاک بھارت ٹاکرے کے دوران دباﺅ کو بہتر طریقے سے سنبھالنے والا ہی جیت سکتا ہے ، اس فارمیٹ میں ایک اوور گیم کا رخ تبدیل کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کو ہرانے کے لیے ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان کوئی مماثلت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بیٹنگ آرڈر کو دوبارہ تبدیل کیا جا سکتا ہے اور 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ہائی اوکٹین تصادم میں اہم فیصلے کرنے والے ہیں ۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -