جدہ میں سردار وقاص عنایت اللہ کے چچا کے انتقال پر  تعزیتی ریفرنس

جدہ میں سردار وقاص عنایت اللہ کے چچا کے انتقال پر  تعزیتی ریفرنس
جدہ میں سردار وقاص عنایت اللہ کے چچا کے انتقال پر  تعزیتی ریفرنس

  

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن آزادکشمیر سعودی عرب کے رہنما راجہ شمروز اور رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر سعودی عرب سردار مہتاب سرور نے پی وائی او گلف کے رہنما اور جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے سینئر وائس چئیرمین سردار وقاص عنایت اللہ کے چچا مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور دعا کی نشست کا اہتمام جدہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں  کیا جس میں پاکستان اور آزادکشمیر کی سیاسی، سماجی مذہبی، فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

شرکا نے سردار وقاص عنایت اللہ کیساتھ ان کے چچا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔ تعزیتی ریفرنس میں آنے والے  مہمانان کا مسلم کانفرنس سعودی عرب کے صدر سردار اشفاق خان نے شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -