پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت برداشت کر رہی ہے : حماد اظہر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت برداشت کر رہی ہے : حماد ...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت برداشت کر رہی ہے : حماد اظہر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کر رہی ہے۔

اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کیا بلکہ عالمی منڈی میں طلب اور رسد کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سب سے مشکل کام ہے، بھارت اور بنگلادیش میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے، پیٹرولیم لیوی 30 روپے سے ساڑھے5 روپے پر لا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے گیس سستی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی حکومتی گنجائش کم ہ ورہی ہے۔

مزید :

قومی -