پنجابی زبان کی ترویج کے لیے لاہور پریس کلب اور پنجابی پڑھاؤ تحریک کے زیر اہتمام سیمینار اور ریلی کا انعقاد

پنجابی زبان کی ترویج کے لیے لاہور پریس کلب اور پنجابی پڑھاؤ تحریک کے زیر ...
پنجابی زبان کی ترویج کے لیے لاہور پریس کلب اور پنجابی پڑھاؤ تحریک کے زیر اہتمام سیمینار اور ریلی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجابی پڑھاؤ تحریک اور لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام پنجابی زبان کی ترویج کے لیے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں  گفتگو کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ پنجابی میں تعلیم حاصل کرنا پنجاب کے بچوں کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے ۔وزیراعلی پنجاب کے ترجمان حسان خاور کا کہنا تھا کہ سکولوں میں پنجابی زبان پڑھانے کے لیے سفارشات وزیراعلی پنجاب کو پہنچاؤں گا حکومت پنجاب کی عوام کے اس مطالبے پر سنجیدگی سے اقدامات کرے گی۔لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان کے حوالے سے حکومتی کوتاہی کا سلسلہ پچھلے ستر سال سے جاری ہے اب وقت آ گیا ہے کہ اس کی اصلاح کی جائے اور پنجاب میں پنجابی زبان کو اس جائز مقام دیا جائے۔رہنما پیپلزپارٹی فیصل میر کا کہنا تھا کہ اپنی مادری زبان میں پڑھنا پنجاب کے بچوں کا حق ہے پنجابی پڑھاﺅ تحریک میں پنجابی تنظیموں کا ہر سطح پر ساتھ دیں گے ۔
 اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر جاوید فاروقی اور جنرل سیکرٹری زاہد چوہدری نے مہمانوں اور شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو اس حق دلوانا ہمارا فرض ہے جس کے لیے ہم نے پنجابی تنظیوں کی مشاورت سے یہ سلسلہ شروع کیا ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔سیمنار کے بعدسالانہ پنجابی پڑھاؤ ریلی بھی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ پنجابی پرچار کے صدر احمد رضا وٹو ، نوجوان لکھاری سروش عزیز،پنجابی یونین کے صدر مدثر اقبال بٹ  سمیت دیگر نے ریلی سے خطاب بھی کیا۔