شاہ محمود قریشی نے مہنگائی  کو چیلنج قرار دیتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا

شاہ محمود قریشی نے مہنگائی  کو چیلنج قرار دیتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا
شاہ محمود قریشی نے مہنگائی  کو چیلنج قرار دیتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی موجودہ حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، لیکن اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہوگی، اگلی باری پھر ہماری ہے۔

ملتان میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نےکہا کہ  پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ بے پناہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے کی وجہ سے ہے۔کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے، لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔حکومت سے باہر بیٹھے لوگوں کے لیے میں صبر کی دعا کر سکتا ہوں، حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی، تمام اداروں سے مثالی تعلقات ہیں۔لولی لنگڑی اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم آئینی مدت پوری کریں گے، اور اگلی باری پھر ہماری ہے۔

مزید :

قومی -