متحدہ عرب امارات کی پچز تیز بلے بازوں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ ماہرانہ رائے سامنے آگئی

متحدہ عرب امارات کی پچز تیز بلے بازوں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ ماہرانہ رائے ...
متحدہ عرب امارات کی پچز تیز بلے بازوں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ ماہرانہ رائے سامنے آگئی

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے ایسے میں ’سلو پچز ‘ تیز بلے بازوں کے لیے خطرہ بنیں گی ۔ شارجہ میں آئی پی ایل کے لو سکورنگ میچز نے ورلڈ کپ کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے۔اماراتی کنڈیشنز روایتی طور پر سپنرز کے لیے معاون ہوتی ہیں،البتہ شارجہ کی پچ آئی پی ایل میچز کے دوران انتہائی سلو ثابت ہوئی،یہاں ایک بھی ہائی سکورنگ میچ دیکھنے کو نہیں ملا، اس سے ہارڈ ہٹرز کو اپنی برق رفتار بیٹنگ کے جلوے دکھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

۔آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ نے اس حوالے سے کہاکہ ہم نے آئی پی ایل میچز دیکھے،اس میں پچزکا بھی اچھی طرح اندازہ ہوگیا ، شارجہ کی پچز خاص طور پر میرے لیے حیران کن ہیں، یہ ایک چھوٹا گراونڈاور یہاں پر دنیا کی فلیٹ ترین پچز موجود ہیں، ابوظہبی میں بھی سلو پچز ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر سپن کیخلاف خاص طور پر سخت کام کرنے کی ضرورت ہوگی، نیٹس میں میگا ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کرنا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سیمرز اور دوسرے پہلووں کے بجائے زیادہ توجہ سپن باولنگ پر مرکوز کرنا ہوگی،ان ٹریکس پر پیسرز کا سامنا کرنے کے لیے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -