ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئےانٹرویو، وزیر اعظم کیا سوال پوچھیں گے؟ مریم نواز کاحیران کن دعویٰ

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئےانٹرویو، وزیر اعظم کیا سوال پوچھیں گے؟ مریم ...
ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئےانٹرویو، وزیر اعظم کیا سوال پوچھیں گے؟ مریم نواز کاحیران کن دعویٰ
سورس: Twitter

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تقرریوں کو مذاق بنایا، اگرچہ یہ سلیکٹڈ ہے لیکن پھر بھی ہم اس کے ووٹ کی عزت کیلئے کھڑے ہوجاتے اگر اس نے کبھی کوئی جمہوری رویہ اپنایا ہوتا، عمران خان کبھی نواز شریف بننے کی کوشش نہ کرے۔

فیصل آباد میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہک عمران خان نے اپنے اقتدار کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچانے کیلئے تقرریوں کو مذاق بنایا ہے، تمہیں پاکستان کا نہیں افغانستان کا خیال ستا رہا ہے، یہ جانتا ہے کہ وہ شخص اگر نہ ہوتا تو عمران خان کی جعلی حکومت دو دن کے اندر دھڑام سے زمین کے اوپر منہ کے بل گرجاتی۔نواز شریف نے چار سال پہلے یہ بات کہی تھی کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے، تھالی  میں کھلانے والوں کو ایسا سبق ملا ہے کہ بتا نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقرری وزیر اعظم کا اختیار ہے لیکن عوام کا وزیر اعظم چننا عوام کا استحقاق ہے۔ بھلے ہی عمران خان منتخب نہیں لیکن ہم اس کے ساتھ بھی کھڑے ہوجاتے، ہم اس کے ووٹ کی عزت کیلئے ساتھ ہوتے اگر اس نے کہیں بھی کوئی بھی جمہوری رویہ اپنایا ہوتا۔ اس نے آئین کی خاطر نہیں بلکہ آئین کے اوپر مزید وار کرنے کیلئے یہ سٹینڈ لیا ہے، اس نے آئین کو تار تار کرنے کیلئے تقرریوں کو تماشہ بنایا ہے۔عمران خان تو ڈکٹیٹر سے بھی بدتر ہے، یہ اس شخص کے خلاف بھی چارج شیٹ ہے جس نے سرکاری عہدہ رکھتے ہوئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور اپنے ادارے کا چہرہ داغ دار کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا سننے میں آیا ہے کہ وزیر اعظم کوئی پینل بنا کر انٹرویو کرنا چاہتے ہیں،  ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے امیدوار آئیں گے تو وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے یہ سوال پوچھے جائیں گے۔ "آپ کو آر ٹی ایس بٹھانا آتا ہے؟ آپ کو ڈبے چوری کرنے آتے ہیں؟ ججز کو بلیک میل کرسکتے ہو؟ چیئرمین سینیٹ  کے الیکشن کیلئے 33 ارکان کو 60 ارکان میں بدل سکتے ہو؟ سیاسی وفاداریاں تبدیل کراسکتے ہو؟ رانا ثنا اللہ جیسے شخص پر ہیروئن کا مقدمہ ڈال سکتے ہو؟

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -