’گورنرسندھ کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا‘مرتضی وہاب نے عمران اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا

’گورنرسندھ کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید ...
’گورنرسندھ کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا‘مرتضی وہاب نے عمران اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب عمران خان گھر جائیں گے، گورنر صاحب معاشی سمجھ بوجھ اور تاریخ سے بھی دور ہیں، گورنر کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا۔

کراچی کے فریئر ہال کے سبزہ زار پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو جکڑ رکھا ہے اور حکمرانوں کو معیشت کا پتہ ہے نہ ہی تاریخ کا پتا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو اگر ریلیف دیا ہوتا تو ایسا نہیں ہوتا، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر کوئی رو رہا ہے، کوئی ایک چیز بتائیں جس کی قیمت میں کمی آئی ہو، خان صاحب آپ کے ارسطو جو باتیں کرتے تھے اس میں سے کسی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاق نے انوائرمنٹ فرینڈلی پروجیکٹ کا قلع قمع کر دیا گیا ہے، شمسی توانائی کے پروجیکٹس چلنے دیں تو سستی بجلی عام آدمی کو مل جائے گی، لیکن ان کے مفادات کچھ اور ہیں، یہ اپنے اے ٹی ایمز بھرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف صحافی اور اینکر پرسن نصر اللہ ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آج کے دن فرزندِ کراچی لیاقت علی خان کی شہادت کراچی میں ہی ہوئی، لیاقت علی خان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کو آگے لے کر چلے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ لیاقت علی خان کی شہادت ایک افسوسناک واقعہ تھا، ان کی شہادت سے ملک کی سیاست میں تبدیلی آئی، ان کے قتل کے پیچھے جو عناصر تھے وہ نہیں پکڑے گئے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے راولپنڈی کے بجائے کراچی کو لیاقت علی خان کی جائے شہادت قرار دینے پر سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔